کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں قبائلی امن لشکر نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے نیلغ میں قبائلی امن لشکر نے خفیہ اطلاع ملنے پرکارروائی کرتے ہوئے تخریب کاروں کی جانب سے دہشت گردی کیلئے چھاپہ گیا13کلوگرام دھماکہ خیز مواد،4راکٹ لانچر ، ایس ایم جی گن ،ڈیٹونیٹر،بارودی سرنگ سمیت سینکڑوں کی تعداد میں راؤنڈز قبضے میں لے لے۔
ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے یہ گولہ بارود تخریب کاری میں استعمال کرنے کیلئے چھپارکھا تھا۔
ڈیرہ بگٹی امن لشکر کا چھاپہ اسلحہ برآمدکر لیا
وقتِ اشاعت : March 28 – 2019