اسلام آباد: پاکستان سے گدھے چین کو برآمد کرنے کا معاملہ سرد خانے کی نذر ہوگیا۔
اسلام آباد میں مرزا محمد آفریدی کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت و ٹیکسٹائل کا اجلاس ہوا۔
وزارت تجارت کے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنا چاہتا ہے اور یہاں گدھوں کےفارمز بنانے میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے، پاکستان میں گدھوں کا بڑا پوٹینشل (مواقع) ہے اور ان کی اچھی قیمت مل سکتی ہے، لیکن چین کو گدھے برآمد کرنے کا معاملہ سرد خانے کی نذر ہوگیا۔
حکام وزارت تجارت نے کہا کہ گدھے کمرشل پراڈکٹ ہے، اور اس معاملہ کو تجارتی بنیادوں پر دیکھنا ہوگا، پاکستان میں زندہ جانوروں کی برآمد پر پابندی عائد ہے تاہم گدھوں کی برآمد کی اجازت ہونی چاہیے۔