|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2019

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس پجارکے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں گذشتہ دنوں محکمہ صحت کے ایک ایماندار افسیر خلیل پر ڈاکٹرز تنظیم YDAنے تشدد کا نشانہ بنایا جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ تنظیم ہر وقت اپنی من مانی کے تحت اکثر ایسے غیر مہذبانہ واقعہ کرتا رہتا ہے اور اکثر مختلف افسروں کو دھمکی بھی دیتا ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کا کام ہسپتالوں میں بیٹھ کر غریب مریضوں کا علاج کرانا ہے وہ مسیحا سمجھتے ہیں لیکن مسیحاہوں نے اپنے اصلی مقاصد بھول گئے ہیں اور بلوچ امیروں کو لسانی بنیادوں پر تشدد کا نشانہ بناتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ YDAاپنا قبلہ درست کرے بلوچستان ایک پر امن صوبہ ہے ان کی غنڈا گردی چلنے نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ حکومت وقت اس واقعہ کی پوری طور پر تحقیقات کرائے ورنہ بلوچ افسیرون کو بے عزت کرنے کے خلاف سکت لائحہ عمل اپنا یا جائے گا۔