|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2019

بیجنگ: پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت و فروغ دینے کے لئے گوادر پیانگ سسٹرز سٹیز معاہدے پر دستخط کیے گئے ۔

معاہدے پر دستخط بیجنگ میں پاک چائنا سسٹر سٹیزفورم میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں کیے گئے تقریب میں پاکستان کی جانب سے وفد کی نمائندگی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کر رہی ہیں جبکہ وفد کے دیگر اراکین میں صوبائی وزیر اطلا عا ت و ہا ئیر ایجو کیشن ظہور احمد بلیدی،چین میں تعینات پاکستان کے سفیر مسعود خالد، صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ قمبر دشتی ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ محمد فاروق لانگو کے علاوہ میونسپل کارپوریشن گوادر کے حکام شامل ہیں۔