کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں نام نہاد ترقی و خوشحالی کے دعوے دار سلیکٹڈ حکومت پی ایس ڈی پی کو ریلیز کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔
دوسری طرف اپوزیشن نے کفر توڑا تو اپنی مراعات کے غم میں اگر یہ عوام اور حکومت کا احتساب کے لئے ہوتا تو کردار و عمل نظر آتا۔لولی لنگڑی حکومت اور اپوزیشن ایک ہی سکے کے دو رخ ہے دونوں فکسڈ میچ سے عوام کا دل بہلا کر منافع حاصل کر رہے ہیں ۔
بیان میں کہا گیاکہ بلوچستان میں سماجی اور معاشی میں پسماندگی اور بدحالی کے ذمہ دار سلیکٹڈ اسمبلی ہے۔جو صرف ذاتی اور گروہی مفادات کے ایجنڈے کی تکمیل کو نماہندگی سمجھتی ہے۔
نہ حکومت کو اپنی جاب آف نیچر کو پتہ ہے اور نہ اپوزیشن کو ۔دونوں کو کوء سروکار نہیں کہ بلوچستان اور عوام انکی ناقص کارکردگی سے شدید طور پر معاشی معاشرتی اور سماجی بدحالی کا شکار ہورہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان اس وقت نااہل نمائندوں کے شکنجے میں ہے جو بلوچستان کو جھکڑ جھکڑ کر معاشی اور سماجی بانجھ پن کی طرف دھکیل رہی ہے جو کہ بلوچستان کے ساتھ گناہ عظیم ہے۔
حکومت اور اپوزیشن ایک ہی سکے کے دو رخ ہے، نیشنل پرٹی
وقتِ اشاعت : March 29 – 2019