کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان کی ترقی عوام کی خوشحالی صحت تعلیم و مواصلات کی تعمیر وترقی کے لئے پاکستان کی عسکری قیادت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اور مستقبل کے لیے انکی مخلصانہ سوچ اور ترقی پسندانہ وژن پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ایسی ہی مثبت سوچ اور ترقی پسندانہ وژن کے ساتھ بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کے تسلسل کو برقرار رکھنا پاکستان کی معیشت کی مضبوطی اور دائمی ترقی کے ساتھ روشن مستقبل کے لیے انتہائی ضروری اور اہمیت کا حامل ہے ۔
ماضی کے حکمرانوں کی عدم توجہی آمرانہ رویے اور وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم نے ایک طرف بلوچستان کو پسماندگی کے اندھیروں میں دھکیلا اور دوسری طرف عوام میں احساس محرومی اور نفرتوں نے جنم لیا اور ہمارا پرامن بلوچستان اوراسکی عوام بدامنی لاقانونیت بے راہ روی اور پسماندگی کے دلدل میں دھنستے چلے گئے ۔
ماضی کے حکمرانوں نے ان مسائل کو سیاسی فہم وفراست کے زریعے حل کر نے کی بجائے طاقت کے استعمال کو فوقیت دی ایسے غیر دانشمندانہ فیصلوں کا بھارت جیسی دیگر ملک دشمن قوتوں نے بھر پور فائدہ اٹھایااور ان ملک دشمن قوتوں کو پاکستان میں اندرونی خلقشار اور معاشی عدم استحکام پیدا کرنے کا موقع ملا۔
چوہدری شبیر نے مزید کہا کہ پرامن اور خوشحال بلوچسان مضبوط و مستحکم پاکستان کی ضمانت ھے۔حکمرانوں کو چاھیے کہ وہ عسکری قیادت کی تقلید کرتے ہوئے بلوچستان کی خوشحالی کے لیے مخلصانہ ومثبت سوچ کے ساتھ ترقی پسندانہ وڑن کو فروغ دے اور بلوچستان کو اپنی خصوصی توجہ کا مرکز بناتاکہ بلوچستان کی محرومیوں اور زیادتیوں کا ازالہ ہونے کے ساتھ مضبوط اور مستحکم پاکستان کی تکمیل خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔
بلوچستان کی ترقی کیلئے عسکری قیادت کے اقدامات قابل تحسین ہے، چوہدری شبیر
وقتِ اشاعت : April 1 – 2019