|

وقتِ اشاعت :   April 2 – 2019

کوئٹہ: وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن کی کوئٹہ میں کیسزکی سماعت ،،کمیشن نے پہلے روز 15لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت مکمل کرلی۔

جن میں سے پانچ لاپتہ افراد کا سراغ مل گیاتین لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے ان کیاپنے اپنے گھروں کو پہنچنے کی تصدیق کردی جبکہ دو لاپتہ افراد جیل میں قید پائے گئے ۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق سول سیکرٹریٹ کے جمالی ہال میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے قائم کمیشن کی سربراہی سابق جج بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس ریٹائرڈ فضل الرحمن کر رہے ہیں، کمیشن نے پہلے روز کی سماعت میں پندرہ لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی دوران سماعت کمیشن کو بتایا کہ پندرہ میں سے پانچ لاپتہ افراد ٹریس ہوگئے ہیں تین لاپتہ کے اہل خانہ نے ان کے اپنے اپنے گھروں کو پہنچ جانے کی تصدیق کردی جبکہ لسٹ میں موجود دو لاپتہ افراد جیل میں قید پائے گئے۔

، لاپتہ افراد کی بازیابی کے کمیشن کی سماعت چھ اپریل تک کوئٹہ میں جاری رہے گی اور چھ روزہ سماعت کے دوران مجموعی طور پر71 لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی جائیگی،،ان لاپتہ افراد کا تعلق بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ہے۔