گوادر: ضلع گوادرمیں سرکاری اسکولوں کے بند ہونے کاانکشاف ،اساتذہ اسکولوں سے غیرحاضر ،تعلیمی نظام شدید متاثر،تحصیل اورماڑہ کے چارپرائمری اسکول چارسال سے بند ہیں تنخواہیں جاری ،سیاسی بنیادوں پر ٹرانسفرپوسٹنگ سے اسکول ویران ہوگئے ۔
زرائع نے آن لائن کو بتایا کہ ضلع گوادرمیں متعددسرکاری اسکول بند پڑے ہیں اور بہت سی اسکولوں میں اساتذہ غیرحاضر ہیں جبکہ سیاسی بنیادوں پر بہت سے اساتذہ کو اُنکے منظورنظر علاقوں کے اسکولوں میں نتھی(اٹیچ ) کیاگیا ہے جہاں وہ ڈیوٹی دینے سے قاصر ہیں۔
زرائع کے مطابق اساتذہ کی حاضریوں کو مانٹیرنگ کرنے والا ادارہ بھی غیرحاضریوں کی روک تھام میں ناکام دیکھائی دے رہی ہے تحصیل پسنی کے بہت سے اسکولوں میں اساتذہ غیرحاضر ہیں جبکہ تحصیل اورماڑہ کے علاقے سرکی ،جعفری ،سیدآباد شرقی اور سیدآباد غربی کے پرائمری اسکول گزشتہ ایک سال سے بند ہیں اور اساتذہ ڈیوٹی دیئے بغیر تنخواہیں وصول کررہے ہیں جبکہ محکمہ ایجوکیشن بلوچستان بنداسکولوں کو کھولنے اور غیرحاضر اساتذہ کے خلاف کاروائی کرنے میں ناکام دیکھائی دیتی ہے ۔
گوادر، سرکاری اسکولوں کے بند ہونے کا انکشاف
وقتِ اشاعت : April 7 – 2019