|

وقتِ اشاعت :   April 11 – 2019

کوئٹہ : حکومت بلوچستان کے ترجمان نے اپنے بیان میں اپوزیشن رہنما ثناء بلوچ کی جانب سے مختلف میڈیا فورم پر پی ایس ڈی پی کے حوالے سے پیش کیے گئے اعدادوشمارغلط بیانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اصل صورتحال اس سے قطعی مختلف ہے جو کہ اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے پیش کی جارہی ہیں اور اخبارات کی زینت بھی بن رہی ہیں جس کی وجہ سے عوام میں بے چینی پیدا ہو رہی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کی صورتحال کچھ یوں ہے کہ حکومت صوبائی پی ایس ڈی پی کی مدمیں میں 30ارب روپے جاری کر چکی ہے جو کہ کل حجم کا 34 فیصد بنتی ہے جبکہ جون تک جاری کردہ پی ایس ڈی پی کا حجم 40 ارب رو پے تک پہنچ جائے گا جو کہ امسال کل جم کا 45 فیصد ہوگا جبکہ اپوزیشن رہنمااسے 12 فیصد بتا کر حکومت کے خلاف بد گمانیاں پھیلائے رہے ہیں جو کہ باعث تشویش ہے۔