|

وقتِ اشاعت :   April 12 – 2019

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا بلوچستان صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے سونے کا تاج پہنایا گیا۔

تاج پوشی کی تقریب کا انعقاد صوبائی وزیرداخلہ کے دفتر میں ہوا، صوبائی وزیر داخلہ کو صرافہ ایسو سی ایشن کے سابق صدر اور بزرگ صراف حاجی محمد انور صراف نے سونے کا تاج پہنایا۔اس موقع پر بلوچستان صرافہ ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر محمد حسین صراف، چیئرمین محمد داؤد صراف، ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین حاجی ظہور سومرو صراف و دیگر عہدیدار موجود تھے۔ 

صوبائی وزیر داخلہ کو بلوچستان صرافہ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری نعیم رمضان صراف نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں صراف برادری، انکے کاروبار اور دیگر حل طلب مسائل سے آگاہ کیا۔ صرافہ ایسو سی ایشن کے وفد کو صوبائی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ وہ انکے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔