|

وقتِ اشاعت :   April 13 – 2019

خاران: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثنا اللہ بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان پسماندگی کی تصویر ہے، لوگ چاند پر پہنچ چکے ہیں جبکہ ہمارے لوگ آج بھی گدوں پر پانی لا کر غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گزار رہے ہیں، پی پی ایف خاران میں طویل مدتی منصوبوں کا آغاز کریں جن کے ثمرات سے لوگ سالہاسال مستفید ہو ۔

ان خیالات کا اظہار بلوچستان رورل سپوٹ پروگرام کے تحت راسکوہ کے علاقے ناگٹ میں سولر سسٹم کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے چیف ایگزیکٹو پی پی ایف قاضی عظمت ،صوبائی کوارڈینیٹر نادر گل بڑیچ، عبداللہ بادینی ،مسعود رند نے بھی خطاب کیا۔ 

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خاران خدائے داد خان آحمد زئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بشیر آحمد کبدانی، ڈاکٹر محبوب علی ،ڈاکٹر چاکر انور ،بی آر ایس پی کے حبیب احمد ملنگزئی ،علاقائی معتبرین حاجی محمد صدیق سیاپاد ،نیاز جان سیاپاد، اورنگ زیب سیاپاد ،ذاکر غلزئی، واجد بلوچ، مظفر بلوچ، حافظ طارق بھی موجود تھے۔

بلو چستان نیشنل پا رٹی کے مر کزی رہنما ء و رکن صو با ئی اسمبلی ثنا بلوچ نے کہا کہ ملک کو پوری دنیا میں نام دینے والے راسکوہ کے باسی سہولیات سے محروم ہیں، انھوں نے کہا کہ خاران میں زمینداری کا شعبہ عدم توجہی کے باعث مفلوج ہے تعلیمی سہولیات کا فقدان ہے پی پی ایف راسکوہ کی خوبصورتی کو بحال اور حسین و دلکش نظاروں کی مہک کو پورے خاران سمیت بلوچستان میں پھیلانے کے لئے طویل المدتی منصوبوں کا آغاز کریں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان پسماندگی کی تصویر ہے، لوگ چاند پر پہنچ چکے ہیں جبکہ ہمارے لوگ آج بھی گدوں پر پانی لا کر غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گزار رہے ہیں، پی پی ایف اوربلو چستان رورل سپورٹ پروگرام خاران میں طویل مدتی منصوبوں کا آغاز کریں جن کے ثمرات سے لوگ سالہاسال مستفید ہو۔ 

چیف ایگزیٹو پی پی ایف و اور بی آر ایس پی کے صوبائی سربراہ نادرگل بڑیچ نے کہا کہ خاران میں سالوں سے غربت کے خاتمے سمیت دیگر منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جنکو وسعت دینگے اور ایسے بڑے منصوبوں کا آغاز کیا جائیگا جن سے غریب طبقہ سمیت عام شہری بھی مستفید ہو ثنا بلوچ پی پی ایف کی ٹیم کے آمد کا شکریہ ادا کی اور انکے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا ۔

دریں اثنا بی این پی کے رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے ڈویژنل ہیڈ کواٹر خاران میں ڈائیلاسسز مشین کا افتتاح کیا ایم ایس اسپتال ڈاکٹر محبوب علی و ڈاکٹر من موہن لعل نے ایم پی اے خاران کو بریفنگ دی اس موقع ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر چاکر انور، ڈاکٹر عزت اللہ بلوچ ،پارٹی رہنما حاجی غلام حسین بلوچ ،ندیم بلوچ ،واجد بلوچ، اسلم بلوچ، معتبرین حاجی اعجاز آحمد ،ثاقب و صدر پیرا میڈیکس اسٹاف ڈاکٹر کریم جان ملازئی دیگر بھی موجود تھے۔