کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ گزشتہ روزشدیدبارش اور طوفانی ہواؤں سے مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبے گرگئے ہیں ۔
کیسکوسبی سرکل میں بارش کی وجہ سے متعدد کھمبے گرگئے جن میں ڈیرہ مرادجمالی، اوستہ محمد اور صحبت پور میں بارش سے ایچ ٹی اور ایل ٹی کے 81کھمبے گرگئے ہیں جس کی وجہ سے ان کھمبوں سے منسلک متعلقہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے ،سبی،ڈھاڈر اورلہڑی کے علاقوں میں بھی 27ایچ ٹی اور ایل ٹی لائن کے کھمبے گرنے کے علاوہ 4ٹرانسفارمرزبھی گرگئے ہیں۔
دریں اثناء پشین، لورالائی اور خضدارسرکل میں بھی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بارشوں کی وجہ سے کھمبوں کے گرنے کی اطلاعات ہیں کیسکوترجمان نے کہاکہ موسم میں بہتری پر متاثرہ کھمبوں کی مرمت اور دوبارہ تنصیب کاکام ہنگامی بنیادوں پرشروع کردیاجائے گا۔مسلسل بارشوں کی وجہ سے موجودہ صورتحال میں نقصانات کاتخمینہ لگانا مشکل ہے جس میں مزیداضافہ ہونے کاقوی امکان موجودہے۔
بارشوں کے دوران کھمبے گرنے سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ، کیسکو
وقتِ اشاعت : April 16 – 2019