ژوب: لوکل ڈومیسائل کمیٹی کے خلاف ژوب قومی جرگہ کا احتجاجی مظاہرہ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی شرکا نے ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ پر ٹائر جلاکر ٹریفک بلاک کردی شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ۔
مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا اس موقع پر قومی جرگہ کے چیئر مین اخترشاہ مندوخیل ملا احمد خان ارسلاخان بسم اللہ اپوزئی سمیع اللہ قاسم خان کاکڑ بید اللہ ودیگرنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوکل کمیٹی کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال84ویں روز سیجاری ہے ضلعی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے اور ہمارے مطالبات کے حل کرنے میں مخلص نہیں اسلئے قومی شاہراہ کو بند کرنے پر مجبور ہوئی ہے ۔
اگر حکومت کی رویہ یہی رہا تو پانچ دن بعدپورا دن قومی شاہراہ کو احتجابند کردینگے انہوں نے کہا کہ ژوب میں افغان پوندوں کے دھڑادھڑ قومی شناختی کارڈ اور لوکل ڈومیسائل بن رہے ہیں جو ژوب کے مقامی اقوام اور سیٹلرز کے ساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی عمل ہے جسکی رک تھام کیلئے ژوب قومی جرگہ صف اول کا کردار ادا کررہی ہے جو سیاسی پارٹیوں اور منتخب نمائندوں کیلئے نہایت شرم کا مقام ہے ۔
ہمارا احتجاج تب تک جاری رہیگا جب تک ہمارے مطالبات حل نہیں ہوتے جو کام سیاسی پارٹیوں اور منتخب نمائندوں کا ہے وہ بوجھ صرف ژوب قومی جرگہ اٹھارہی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ژوب لوکل کمیٹی میں غیرمقامی لوگوں کو فوری طور پر نکال دیں اور مقامی اقوام پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے اور افغان پوندوں کو مہاجرین کیمپوں تک محدود رکھا جائے 1970سے2019 تک لوکل ڈومیسائل اور جعلی ڈگری پر تعینات سرکاری ملازمین کی مکمل ویری فکیشن کی جائے۔
ژوب لوکل ڈومیسائل کمیٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
وقتِ اشاعت : April 16 – 2019