|

وقتِ اشاعت :   May 24 – 2019

کوئٹہ+اندرون بلوچستان : بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جمعرات کو جاری رہا وادی کوئٹہ میں گرچ چمک کیساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،لورالائی و گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور ژالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی زمینداروں کے فصلات کو شدید نقصان پہنچا۔

پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں ایران سے داخل ہونے والے سیلابی ریلے سے دو طرفہ تجارت اور آمدو رفت معطل گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ایف آئی امیگریشن آفس کو جزوی نقصان پہنچا، طوفانی ہواؤں کے باعث سبی،نصیر آباد،ڈیرہ مراد جمالی،جھل مگسی،منجھو شوری،اوستہ محمد اور لہڑی کے علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ میں جمعرات کی سہ پہر گرچ چمک کیساتھ ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقوں ڈیرہ مراد جمالی تمبو منجھو شوری، خان کوٹ،چھتر نوتال،فلیجی،میر حسن ماجھوٹی بابا کوٹ سمیت گردونواح کے علاقوں میں طوفان آندھی کیساتھ ایک گھنٹے سے زائد تک جاری رہنے والی موسلادھار بارش سے نشینی علاقے زیر آب آگئے جس سے متعدد علاقوں کے آپسی رابطے منقطع ہوگئے، ڈیرہ مراد جمالی شہر میں بارشوں کا پانی جمع ہونے سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔ ظوفانی آندھی چلنے سے خان کوٹ اور ڈیرہ مراد جمالی میں بجلی کے کمبھے اور تاریں گرنے سے نظام زندگی مفلوج ہو رہ گئی۔

گزشتہ شب ایران میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے پیدا ہونے والا سیلابی ریلہ تفتان میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے پاک ایران دو طرفہ تجارت اور آمدو رفت معطل ہوگئی، ریلے کی وجہ سے ایران جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ تفتان میں ایف آئی امیگریشن آفس کو جزوی نقصان پہنچا،سیلابی ریلے کی وجہ سے تاجروں کے لاکھوں روپے نقصانات پہنچا۔

بلوچستان کے علاقے چاغی میں طوفانی ہواؤں، تیز بارش اور ژالہ باری سے کلی نوک آباد،کلی سعید آباد، کلی دوست آباد، کلی ملک عبدالستار، میں کئی رہائشی مکانات کی دیواریوں اور چھتیں منہدم ہوئیں اورندی نالوں میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جس سے سینکڑوں ایکڑ اراضیات پر کھڑی کروڑوں روپے کی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

بلوچستان کے ضلع لورلائی میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور ڑلہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی زمینداروں کے فصلات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں ایران سے ایک بڑا سیلابی ریلا داخل ہوگیا ہے سیلابی ریلے کی وجہ سے پاک ایران دو طرفہ تجارت اور آمدو رفت معطل ہوگئی ریلے کی وجہ سے ایران جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جبکہ ایف آئی امیگریشن آفس کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

پاک افغان سرحدی شہر میں گرچ چمک کے ساتھ تیزبارش گرمی کی شدت میں کمی آنے سے موسم سرد اور خوشگوار ہوگیا، بلوچستان کے ضلع سبی میں جمعرات کی سہ طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش بجلی کے تاریں گر گئیں جس سے شہر میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی شہر میں نکاسی آب کا موثر نظا م نہ ہونے سے بارش کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہونے سے شاہرائیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ بولان،ہرنائی،مستونگ اورقلات سے بھی بارشوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

جمعرات کے روز کوئٹہ میں درجہ حرارت 28،قلات میں 26ڈگری سینٹی گریڈ بارکھان میں 32،گوادر میں 35،جیونی میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ژوب میں 29،زیارت میں 20ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔