|

وقتِ اشاعت :   May 5 – 2024

وزیرِاعظم شہباز شریف نے سعودی شاعر، ادیب، مصنف شہزادہ بدر بن عبد المحسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر شہزادہ بدر بن عبد المحسن کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ صرف سعودی عرب ہی نہیں بلکہ پورے جزیرۂ عرب میں ان کے مداحوں کے لیے غم کی خبر ہے۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ سعودی عرب کے قومی دن پر سب سے زیادہ سنا جانے والا شہزادہ بدر کا لکھا ہوا نغمہ ان کی یاد ہمیشہ دلاتا رہے گا۔

وزیرِ اعظم نے سعودی عرب کی قیادت، عوام اور اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔

شہباز شریف نے شہزادہ بدر بن عبد المحسن کی مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبر و جمیل کی دعا بھی کی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *