|

وقتِ اشاعت :   September 30 – 2019

کوئٹہ+ اندرون بلوچستان : جمعیت علما اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف کو سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازے میں جمعت علماء اسلام کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں سمیت مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں و کارکنوں سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی، واقعے کیخلاف صوبے بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

رہنماؤں کا واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے حکومت کو تین دن کا الٹی میٹم عدم گرفتاری کیخلاف آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز چمن تاج روڈ پرہونے والے موٹرسائیکل بم دھماکے میں شہید ہونے والے مولانا محمد حنیف کی نماز جنازہ ان کے بائی گاوُں ملت آباد میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں جمعت علماء اسلام کے صوبائی صدر مولانا عبدالواسع، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر رحیم زیارتوال،سنیٹرعثمان کاکڑ، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی،سمیت ڈی سی میجر(ر)بشیر احمد،ڈی پی اوشوکت مہمند،کے علاوہ دیگر انتظامی آفیسران اورسیاسی و قبائلی عمائدین کارکنوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

شہید مولانا محمد حنیف کو ان کے اپنے مدرسہ میں سپرد خاک کر دیا گیا،جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ایک بڑے احتجاجی جلسہ عام کی شکل اختیار کی احتجاجی مظاہرہ سے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق جمعیت علماء اسلام کے مرکزی شوری کے رکن مولانا مفتی روزی خان سنئیرنائب امیر مولانا خورشید احمد ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ۔ حافظ ہدایت اللہ پیر زادہ مولانا شیخ عبد الاحد عوامی نیشنل پارٹی کے نظر علی ضلعی ترجمان حافظ عبدالغنی شہزاد حاجی عبد الصادق حاجی ولی محمد بڑیچ چوہدری محمد عاطف حافظ مسعود احمد معاون سکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر تو حیدی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کو ایک سازش کے تحت دیوار سے لگا نے کی خطرناک کوشش کی جارہی ہے۔

یہ ملک اور ریاست کیلئے نیک شگون نہیں ہماری شرافت اور پرامن ہونے کا ہرگز یہ مطلب یہ نہیں کہ جنازے اٹھاتے رہیں گے انہوں نے مولانا محمد حنیف کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی غریب پرور اور صلح جو انسان تھے امن و امان اور قبائل کو باہم شیر وشکر کرنے میں ان کی خدمات آب زر سے لکھنے کی قابل ہیں۔

انہوں نے جوانی سے جمعیت طلباء اسلام کے پلیٹ فارم سے لیکر اب تک مفکر اسلام مولانا مفتی محمود کے حقیقی پیروکار کی حیثیت سے انتھک جدوجہد کی اور بھر پور سیاسی زندگی گزاری جب موت کاوقت آیا تو موت بھی وہ پسند کی جو سب سے عزت والی ہے۔

جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق نے حکومت کو3دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ مولانا محمدحنیف کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے بصورت دیگر جمعیت علماء اسلام اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کریگی۔

اتوار کو تربت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں شامل افراد نے حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور انہیں سزا دینے کا مطالبہ کیا، جبکہ مظاہرین نے جے یو آئی کے ضلعی رہنما مولانا محمد الیاس دلاوری، محمد حفیظ مینگل، مولانا جاوید نعمانی و دیگر نے خطاب کیا۔

بلوچستان کے ضلع قلات میں مفتی طیب حیدری اور آغا حفظ الرحمان شاہ،شا میر محمد انور نیچاری کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اس موقع پر ضلع بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال رہی۔ نوشکی جمعیت کے ضلعی امیرشیخ الحدیث مولناغلام نبی،حاجی منظور احمد مینگل،مولناعبدالغفار،حافظ عبداللہ گورگیج،مولاناحسین احمد،مولانا کریاعادل اور دیگرنے کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکا گئی۔

حب میں مولانا شاہ محمد صدیقی، مولانا اسلم،ڈیرہ مراد جمالی ضلعی امیرمولانابشیراحمدجمالی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکٹری میرنظام الدین لہڑی،حاجی رحمت اللہ بنگلزئی حاجی محمدبخش بنگلزئی مولانا غلام قادر لہڑی عبدالقیوم رند مولانا عبدالحمیدجتک مولوی ہاشم رند عبدالسلام، ڈیرہ اللہ یار میں مولانا عبدالغنی ہانبھی نائب امیر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ سابق ضلع امیر مولانا ابوبکر لاشاری مولانا منیر احمد بھنگر عبدالہادی کھوسہ، صحبت پور میں عبدالوکیل کھوسہ، حافظ محمدعمران گولہ، نیازمحمدکھوسہ،مولوی افتخاراحمد،مچھ میں حافظ صدیق سمالانی غازن مولانا حسن شاہ فضل الرحمن مینگل مولانا خیر محمد محمد حسنی، سبی میں مولانا یحییٰ مرغزانی،

مولانا تاج محمد،،ڈاکٹر سلطان موسیٰ خیل،میر مولا بخش گورگیج،غلام محمد خجک،حاجی محمد حسین رند،زبیراحمد سیلاچی، دالبندین میں سردار نجیب سنجرانی، مولانا آغا محمد ہاشم، حافظ علی محمد، مولانا امداد اللہ سیاہ پاد، لورالائی میں ضلعی امیر مولانا فیض اللہ اورضلعی جنرل سیکریٹری عطاء اللہ کاکڑ، ہرنائی میں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری،ضلعی امیر مولانا عبدالخالق مری،ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی مطیع الرسول،ضلعی سرپرست اعلیٰ مولاناعبدالستار، دکی میں جمعیت علما اسلام کے ضلعی امیر مولانا ولی محمد ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ محمد امین،مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری رحمت اللہ موسی خیل،

انجمن تاجران کے ضلعی صدر ملک شاہ محمد ناصر،ملک حبیب الرحمان ترین،مولانا فضل الرحمان،مولانا امیر محمد اخندزادہ،مولانا عبدالہادی،مولانا دین محمد حاجی خدائے میر ناصر، کوہلو ضلعی امیر مولانا کریم بخش مری اور قبائلی رہنما میر باز محمد مری نے نکالی جانیوالی احتجاجی ریلیوں کی قیادت کی جبکہ اس مو قع پر مذکورہ بالاتمام اضلاع میں شٹرڈاؤن ہڑتال رہی۔