|

وقتِ اشاعت :   January 14 – 2020

کوئٹہ : بلوچستان عوامی پا رٹی کے رکن قومی اسمبلی خالد خان مگسی نے کہا ہے کہ ملک میں سب نے اپنا کام چھوڑ دیا ہے ڈرائیور نے بس چلانا، کنڈیکٹر نے ٹکٹ دینا دو سال گزر گئے حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا ملک میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے حکومت نے ہمیں جو دکھایا وسنایا گیا اس کے برعکس نظر آرہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے تہہ نہیں کیا کہ رانا ثناء اللہ مجرم ہے ہم نے اپنے ضمیر کے فیصلے پر کھڑے ہوئے تھے اس موقت پر مسلمان کی حیثیت سے مجھے اپنا ضمیر ملامت کر رہا تھا حکومت نے جو دکھایا اور سنایا تھا اس کے برعکس نظر آرہا ہے دو سال گزر گئے عوام کو ریلیف نہیں مل رہا ہے ملک میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ملک میں سب نے اپنا کام چھوڑ دیا ہے ڈرائیور نے بس چلانا چوڑ دیا کنڈیکٹر نے ٹکٹ دینا چوڑ دیا پسنجر بس سے اترنا چا ہتے ہیں تو کیسے چلے گا میں عوامی نمائند ہ ہوں جب تک اس بیماری کے حوالے سے نہیں سوچھیں گے تو ملک کا نظام بہتر نہیں ہو گا ہم نے22 کروڑ عوام کے لئے سوچنا ہو گا۔