|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2020

کوئٹہ: کورونا وائرس کے پھیلا نے کے خطرے کے پیش نظر پاک افغان بارڈر تیرویں روز بھی بند اور آمدورفت معطل ہے سرحد پر ہر قسم کا دوطرفہ آمدورفت معطل جبکہ کسٹم ہاس اور ایف آئی اے دفاتر بند ہیں۔

سیکورٹی حکام کے مطابق سرحد کی بندش سے نیٹو سپلائی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور سینٹرل ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں ان کے مطابق پاکستان سے فریش فروٹ اور سبزی جات کی افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک کو برآمد بھی معطل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وسط ایشیائی ممالک کو سبزیوں اور فریش فروٹ کی ایسکپورٹ معطلی سے تاجروں کو روزانہ کی بنیاد پر نقصانات ہورہے ہیں این ایچ سی آر کے مطابق باب دوستی بندش میں توسیع اور افغان مہاجرین کی رضاکارانہ طور پر واپسی بھی تعطل کا شکار ہے۔

حکام نے بتایا کہ باب دوستی کھلنے کی صورت میں افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا آپریشن شروع کیا جائے گامحکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد کھلنے کے بعد بھی اسکریننگ کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔