|

وقتِ اشاعت :   April 2 – 2020

ڈیرہ مراد جمالی : ڈیرہ مراد جمالی کے معروف تاجر ماما محب علی مغیری،ایل پی جی یونین ڈیرہ مراد جمالی کے صدر محمد اسلم جتک،جنرل سیکر ٹری علی اکبر مگسی نے اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا ہیکہ کورونا وائرس دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے دو سو سے زائد ممالک اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں ہزاروں افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے ہیں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیئے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا نصیر آباد میں لاک ڈاؤن جاری ہے انتظامیہ سے تاجر برادری بھر پور تعاون کر رہی ہے تاجر برادری کو چائیے کہ وہ اپنے دوکانات وغیرہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دیئے گئے۔

شیڈول کے مطابق بند رکھیں اور نصیر آباد انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں یہ شہر ہم سب کا ہے اس کی خفاظت کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے کورونا وائرس کے سبب دنیا کے کئی گھرانے اجڑ چکے ہیں اس لیئے ہمیں چائیے کہ اپنے گھر محلے دوکانات وغیرہ کو صاف اور ستھرا رکھیں بغیر کسی کام کے گھر سے باہر نہ نکلیں حکومت کی جانب سے دئے گئے احکامات پر عمل در آمد کریں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ بھی احتیاطی تدابیر کو بڑھ چڑھ کر اختیار کریں تاکہ اس موذی اور خطرناک وائرس سے محفوظ رہ سکیں اس وائرس کا تاحال کوئی علاج دریافت نہیں کیا جاسکا ہے مگر ہم احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اپنی اور دیگر افراد کی زندگی محفوظ بنا سکتے ہیں تحفظ ہی اس وائرس کا بہترین حل ہے انہوں نے کہا کہ نصیر آباد انتظامیہ کی جانب سے عوام کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لئے تمام تراقدامات کئے جارہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام میں شعور آگائی پیدا کرنے کے لیے شہر بھر میں لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے عوام تک پیغام پہنچایا جارہا ہے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھتے ہوئے اپنی زندگیوں کو محفوظ بنائیں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر کی مختلف گلی محلوں مارکیٹس، بازاروں اور سرکاری دفاترز میں ممکنہ کورونا وائرس کے جراثیم کش اسپرے کیے جارہے ہیں جو کہ بہترین اقدام ہیں۔