|

وقتِ اشاعت :   April 7 – 2020

کوئٹہ : صوبائی مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہاہے کہ عوام قدرتی آفت کورونا سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھروں میں رہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے بی آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹو نادر گل بڑیچ ودیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو چاہیے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے حکومت نے جو احتیاطی تدابیر کیلئے عوام سے اپیل کی ہے۔

اس پر عمل کرکے قدرتی آفت کورونا سے نمٹا جاسکتاہے عوام کو چاہیے کہ غیر ضروری طورپر گھروں سے نکلنے سے گریز کریں صفائی کا خاص خیال رکھیں اپنے ہاتھ صابن سے اچھی طرح دھوئیں اور سینٹائزر استعمال کریں۔

انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن کے دوران غریب دیہاڑی دار مزدوروں مستحقین کی خدمت اور مدد کریں انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے ہر فرد کو ایثار قربانی اور خلوص کے جذبے سے سرشار ہوکر اپنے غریب بھائیوں کی مدد کرنی چاہیے۔

اس موقع پر بی آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹو نادر گل بڑیچ نے کہاکہ ملک نعیم بازئی ایمانداری اور خلوص دل سے مستحقین اور نادرا افراد کی اپنی حیثیت کے مطابق بھرپور مدد کررہے ہیں انہوں نے غریبوں کی براہ راست معاونت کو سراہتے ہیں۔

جو ہر مصیبت پریشانی اور آفت کے دوران اپنے عوام کے درمیان موجود رہتے ہیں اور ان کی مدد کرتے ہیں انہوں نے صوبائی مشیر برائے ایکسائز ملک نعیم خان بازئی کو دو سو ماسک،دو سوسیٹائزر اور دو عدد ہاتھ دھونے کیلئے ٹب فراہم کئے تاکہ عوام اس سے فائدہ حاصل کرسکیں۔