|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2024

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لوگوں کو راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کسی کو کھانے پینے کے بنیادی مسائل میں الجھا نہیں دیکھنا چاہتا، دو وقت کی روٹی سے تنگ آ کر لوگوں کو انتہائی اقدام اٹھاتے نہیں دیکھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس لیےنہیں بنا تھا کہ کوئی فاقہ کشی کا شکار ہو، عوامی گورنر کا خطاب دینے والے شہریوں کے لیے جو کچھ ہو سکا کروں گا۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ صاحب ثروت افراد کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے لوگوں کی مدد کے لیے مجھ پر اعتماد کیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *