|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر گیری کرسٹن کو پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ جبکہ سابق آسٹریلین فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کو ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ دونوں تجربہ کارکوچزکی خدمات حاصل کی ہیں جبکہ اظہرمحمودپاکستان ٹیم کےاسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ ان غیر ملکی کھلاڑیوں کا آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں ہمارے پوٹینشل پر اعتماد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اظہر محمود دونوں فارمیٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے، یہ وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ ٹیموں کو جوڑیں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کرکٹ بورڈ کا کام پیسے اکٹھے کرکے بینکوں میں جمع کرنا نہیں، کرکٹ بورڈ کاکام پیسےکھیل پرلگاناہے۔ امید ہے کہ ہم پاکستان کرکٹ کے لیے بہتر کریں گے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی لا رہے ہیں، ویمن کرکٹ کو برابری پر اوپر لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل کوئٹہ قلات میں آندھی طوفان آیا، لڑکے ٹیپ بال کرکٹ کھیل رہے تھے، دیوار گرنے سےکھلاڑی زخمی ہوئے، 3 کی حالت تشویشناک ہے، ان کا علاج کرائیں گے۔

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ کی انجری کے حوالے سے محسن نقوی کا کہنا تھا احسان اللہ کے علاج کے حوالے سے شکایت ملی تھی، منگل بدھ تک پینل کی رپورٹ آجائےگی، جو بھی ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اختلافات ہوتے ہیں تومسائل ہوتے ہیں، کل سب نے دیکھا پاکستان ٹیم متحد ہوکر کھیلی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *