|

وقتِ اشاعت :   April 29 – 2020

شام کے شہر افرین میں پیٹرول سے بھرے ٹرک میں نصب بم کے دھماکے سے بچوں سمیت 46 افراد ہلاک ، 50سے زائد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں 11بچے بھی شامل ہیں، جبکہ فوری طور پر کسی تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

افرین شہر کے بازار میں کئے گئے اس بم دھماکے میں 6شامی باغی بھی ہلاک ہوئے جبکہ 50سے زائد افراد زخمی بھی ہیں۔

ترکی کی وزارت دفاع نے حملے کا ذمہ دار کرد باغیوں کو قرار دیا ہے۔