|

وقتِ اشاعت :   May 17 – 2020

اسرائیل میں تعینات چینی سفیر اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

اٹھاون سالہ چینی سفیرڈو وی کی لاش تل ابیب میں ان کے اپارٹمنٹ سے ملی ہے، فوری طور پر ان کی موت کا سبب معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

پولیس نے چینی سفیر کی لاش قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ چینی سفیر ڈو وی اسرائیل میں فروری میں تعینات ہوئے تھے۔