|

وقتِ اشاعت :   June 4 – 2020

 

پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 82 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور نئے 4688 مریض سامنے آئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعاد 85264 تک پہنچ گئی ہے۔

فعال متاثرین کی تعداد 53366 بتائی جاتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 901 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور تین جون کو ملک میں مزید 20167 ٹیسٹ کیے گئے۔ اس وقت ملک کے 764 ہسپتالوں میں 4918 مریض زیر علاج ہیں۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب 607 ہلاکتوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

سندھ میں ہلاکتیں 555 ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 500 بلوچستان میں 51 جبکہ دارالحکومت اسلام آباد میں اموات کی تعداد 38 ہو گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق گلگلت بلتستان میں کورونا کے 12 جبکہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں سات مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔