کوئٹہ: بلوچستان بس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اختر محمد نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹروں نے 7 جون سے مقامی، اندرون صوبہ اور ملک کے دیگر شہروں کے لیے بس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیاتفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری بلوچستان بس فیڈریشن اختر محمد نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں کا اجلاس کوئٹہ میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان میں 7 جون سے پبلک ٹرانسپورٹ چلائی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ میں لوکل بس سروس کے ساتھ، اندورن صوبہ اور ملک کے دیگر شہروں کے لیے ٹرانسپورٹ کا اغاز کر دیا جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ تین صوبوں میں بس سروس کا آغاز ہوگیا مگر بلوچستان میں حکومت نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، جب ہوائی جہاز اور ٹرینیں چل سکتی ہیں تو بس سروس پر پابندی کیوں ہے ہماری کوشش ہوگی کہ بس سروس کے آغاز کے ساتھ کورونا سے بچا وکے لیے تمام تر حفاظتی اقدامات کریں۔