|

وقتِ اشاعت :   June 16 – 2020

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بدن بگڑتی جارہی ہے اور آج (16 جون) کو ملک میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 921 ہوگئی جبکہ اموات 2839 تک پہنچ گئیں۔

سرکاری سطح پر فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج صبح تک ملک میں کورونا کے 2058 نئے کیسز اور 56 اموات کا اضافہ ہوا۔

اس کے علاوہ ملک میں 2669 مزید افراد کورونا وائرس سے مکمل شفایاب ہوگئے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا تھا جس کے بعد اس کے پھیلاؤ میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوا اور اب اس وقت ملک کے 20 شہروں میں وائرس کے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ رواں ماہ کے آخر تک ملک میں کیسز 3 لاکھ جبکہ جولائی کے آخر تک 10 سے 12 لاکھ تک پہنچ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ فروری کے آخر سے 31 مارچ تک ملک میں تقریباً 2 ہزار کیسز تھے جبکہ اس دوران 26 اموات ہوئیں تھیں، بعد ازاں اپریل کے مہینے میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ساڑھے 16 ہزار سے زائد تک پہنچی جبکہ اموات بڑھ کر 385 ہوگئیں۔

مئی کے مہینے میں صورتحال کافی تبدیل ہوئی اور 31 مئی تک ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 71 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات 1500 سے زائد ہوگئیں۔

علاوہ ازیں رواں ماہ جون کے 15 روز میں ملک میں کورونا وبا کے 75 ہزار سے زائد کیسز اور 1300 سے زائد اموات کا اضافہ ہوا جو خطرناک صورتحال کی طرف اشارہ ہے۔

آج (16 جون) کو بھی ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اموات کی تصدیق ہوئی