|

وقتِ اشاعت :   June 23 – 2020

کوئٹہ: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہےکہ اٹھارہویں ترمیم نے وفاق کو جوڑا، این ایف سی ایوارڈ نے اس کو مضبوط کیا لیکن حکمران آئین اور کسی اصول کو نہیں بلکہ ہر چیز توڑ پھوڑ دینا چاہتے ہیں۔

پارٹی رہنماوں سے ٹیلیوفنک بات چیت کے دوران آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ وفاق میں بیٹھے لوگ سیاسی ادراک نہیں رکھتے، ہر بحران کو مزید گہرا کر دیتے ہیں۔ وفاقی حکومت صوبوں کو مضبوط بنانے کی بجائے انہیں مزید کمزور کررہی ہے،

یہ نہ آئین کو مانتے ہیں نہ کسی اصول کو بلکہ ہر چیز توڑ پھوڑ دینا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے

لیکن شرط یہ ہے کہ بلوچ نوجوان مسلح جدوجہد کو ترک کرکے سیاسی جدوجہد میں واپس آئیں، انہوں نے کہا کہ ریاست کو بھی بلوچستان میں اب زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہے، اگر اکبربگٹی جیسا کوئی دوسرا واقعہ ہوگیا تو حالات کو سنبھالنا کسی کے بس میں نہیں رہے گا۔