کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے سیندک لیز کی مدت میں توسیع نہیں کیا سیندک لیز کی مدت 2025 کو ختم ہوگی،
سیندک لیز کی مدت میں توسیع کیلئے کوئی درخوست موصول نہیں ہوا،لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ ایس ایم ایل اور چینی کمپنی ایم سی سی کے باہمی اشتراک کا معاہدہ اگلے سال ختم ہورہا ہے۔
جسکی مدت میں توسیع کیلئے بلوچستان حکومت نے درخواست موصول کی تھی، ایس ایم ایل اور ایم سی سی کے باہمی اشتراک کے معاہدہ پہ بلوچستان حکومت کو اعتراض نہیں اور معاہدہ میں توسیع پہ اتفاق کر لیا ہے۔