|

وقتِ اشاعت :   July 29 – 2020

قومی کرکٹر عمراکمل نے ڈیڑھ سال کی پابندی کی سزا کے خلاف دوبارہ اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عمر اکمل کی اپیل پر آج  آزاد ایڈجیوڈیکٹر کی جانب سے پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا گیا جس میں ان کی سزا تین سال سے کم کر کے ڈیڑھ سال کر دی گئی۔

فیصلے پر عمر اکمل کا کہنا تھا کہ شکرادا کرتا ہوں سزا کم ہوئی، جو سزا رہ گئی ہے اس کو مزید کم کروانے کے لیے اپیل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال کی سزا سے مطمیئن نہیں، وکلاء سے مشاورت کے بعد پھر اپیل کریں گے کیوں کہ مجھ سے پہلے بھی بہت سے کھلاڑیوں نے غلطیاں کی ہیں لیکن اتنی سخت سزا کسی کو نہیں دی گئی۔

عمر اکمل کے وکیل  طیب رضا نے کہا کہ آزاد ایڈ جیوڈیکٹر صاحب کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارا مؤقف تسلیم  کیا۔

وکیل عمر اکمل کا کہنا تھا کہ سزا تین سے ڈیڑھ سال کر دی گئی لیکن جو امید کر رہے تھے ، یہ ایسا فیصلہ نہیں ہے۔