کوئٹہ: سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین خان جمالدینی کی خصوصی ھدایت پر وزیراعلی بلوچستان کی اسپیشل کمیٹی براے محکمہ صحت کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم کٹکیزئی ,سنیئر ڈرگ انسپکٹرز سرور خان کاکڑ اور دیگر معاونین عملے کے ھمراہ خفیہ اطلاع پر ڈبل روڈ پر واقع گودام پر چھاپہ۔کاروائی کے دوران گودام سے بھاری مقدار میں مشکوک ادویات جن میں انجکشن اور گولیاں شامل تھی برآمد ھوئی۔
گودام میں ادویات بغیر وارنٹی,بغیر ڈرگ سیل لائسنس اور بغیر ڈسٹری بیوشن اتھارٹی کے رکھی گئی تھی۔اور مالکان کے پاس ادویات کی کوئی قانونی دستاویزات موجود نہ تھی۔ ادویات کھلےآسمان تلے دھوپ اور گرمی میں رکھے ھوئی تھی۔
گودام ادویات اسٹاک کرنے کے لیے نہایت ہی غیر موزوں اور نامناسب تھا۔ یہ ادویات انتہائی ارزاں قیمت پر کراچی سے خریدی گئی تھی۔اور کوئٹہ میں آدھی قیمت پر فروخت کی جانی تھی۔ ادویات کو قبضے میں لے کر ٹیسٹ کے لیے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوا دی گئی اور ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت کیس رجسٹرڈ کرکے مزید کاروائی کے لیے کوالٹی کنٹرول بورڈ بھجوا دیا گیا سیکرٹری ھیلتھ بلوچستان دوستین خان جمالدینی نے تمام ڈرگ انسپکٹرز کوسختی سے ھدایت کی۔کہ وہ ادویات اور ان کی کوالٹی پر نظر رکھے۔اور عوام کو اصلی ادویات کی فراھمی میں اپنا کردار ادا کریں۔نقلی ادویات بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جاے۔کیونکہ ایسے بےضمیر لوگ معاشرے کا ناسور ھوتے ہیں۔