|

وقتِ اشاعت :   August 28 – 2020

ٹنڈوالہیار: ٹنڈوالہیار میں کھلے آسمان تلے پڑی ایک لاکھ سے زائد گندم کی بوریاں خراب ہونے کا خدشہ، وفاقی وزیر خوراک فوری نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک ٹنڈوالہیار کے سرکاری گودام میں کھلے آسمان تلے گندم کی ایک لاکھ آٹھ ہزار بوریاں پڑی ہیں اور ایک ہفتے تک جاری شدید برسات میں گندم کی تمام بوریاں کھلے آسمان تلے ہی پڑی رہیں۔

جس کی وجہ سے کروڑوں روپے مالیت کی گندم خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے اور محکمہ خوراک ٹنڈوالہیار کی جانب سے برسات کی پیش گوئی کے باوجود کروڑوں مالیت کی ایک لاکھ سے زائد گندم کی بوریاں محفوظ جگہ پر منتقل کرنے کے بجائے کھلے آسمان تلے پڑی رہنے دی جب کہ محکمہ خوراک کے موقف کے مطابق گندم کی تمام بوریوں کو واٹر پروف ترپال سے ڈھانپ دیا ہے۔

اور گندم محفوظ ہے شہریوں نے وفاقی وزیر خوراک سے مطالبہ کیاہے کہ ماضی میں بھی محکمہ خوراک کی نا اہلی سے گندم یونہی خراب ہوتی رہی ہے اور عوام پہلے ہی منہگائی کے ہاتھوں منہگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں لہذا محکمہ خوراک ٹنڈوالہیار کے سرکاری گودام میں پڑی گندم کی بوریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر کے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔