|

وقتِ اشاعت :   September 16 – 2020

پنجگور: پنجگور کے تحصیل گوارگو راہی نگورمیں ایرانی ساختہ گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم گاڑی ڈرائیور جاں بحق تین افراد زخمی لیویز ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو راہی نگور میں ایرانی ساختہ گاڑی اور موثر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی۔

جس سے گاڑی کے ڈرائیور رسول بخش جاں بحق ہوگیا جبکہ موٹر سائیکل میں سوار تین افراد حاجی مراج ادریس عبدالصمد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنجگور میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔