|

وقتِ اشاعت :   September 26 – 2020

کوئٹہ: ہائی کورٹ بلوچستان کے حکم پر سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ بلوچستان بشیر آحمد بنگلزئی اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری آرٹی اے کوئٹہ عبدالحمید زہر ی نے آرٹی اے عملہ ٹریفک پولیس اور لیویز کے ہمراہ جبل نور اڈہ پر غیر قانونی اور دو نمبر رکشوں کے خلاف کا روائی کرتے ہوئے 17 رکشے بند جبکہ ٹریفک قو انین کی خلاف ورزی کرنے پر 37 رکشوں کو چالان کئے۔

اس موقع پر سیکرٹری آرٹی اے کوئٹہ نے کہا ہے کہ شہرمیں غیر قانونی,دو نمبراور جعلی پرمٹ والے رکشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی ٹریفک کے مسائل کے حل کے سلسلے میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف کر یک ڈاؤن ناگزیرہوچکا ہے انہوں نے کہا ہے کہ شہر میں غیر قانونی رکشے ٹریفک کے مسائل پیدا کرنے کے علاوہ حقیقی رکشے مالکان کے حقوق پر ڈا کہ ڈال رہے ہیں۔

اس سلسلے میں انہیں ہر گز اجازات نہیں دی جائے گی انہوں نے رکشہ ڈرائیورو ں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قو انین کی پاسداری کریں اور غیر قانونی، دونمبر رکشوں کے مالکا ن کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کیا جائے گا۔