اوستہ محمد: پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلمانی لیڈر دابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے آن لائن نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے غریب عوام کو مارنے کا تہیہ کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ دو سالہ حکومت نے مہنگائی پہ مہنگائی کرتی جا رہی ہے حال ہی میں ادویات کی قیمتیں بڑھا کر غریب عوام کے خاتمے کا منصوبا بنا رکھا ہے پہلے مہنگائی عروج پر ہے پٹرول۔ آٹا۔ چینی۔ گھی سمیت تمام ایشا خور مہنگی ہیں اب دوایاں بھی مہنگی ہو گئیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غریب ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر مر جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں میر صادق عمرانی نے کہا کہ یہ حکو مت نے الیکشن سے قبل کیا کہا اور اب اس نے عوام کع کیا دیا عوام کو چاہیے کہ وہ روڈوں پر نکلیں پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ ہے ایک اور سوالے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ حق سچ کا ساتھ دیا اب بھی ہم عوام کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غریب اب ایک وقت کے روٹی کے لیے پریشان ہے تو پھر ادویات کی قیمت بڑھا دیا گیا۔اس کی میں شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور عوام کے ساتھ ہیں ہر طبقہ پریشان ہے۔ اس حکومت کو اب انشا اللہ جلد گریا جائے گا ورنہ ملک کو خطرہ ہے اس لیے سب کو ملکر اس مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جو دوایاں ہیں وہ بھی دو نمبر۔ عطائی ڈاکٹروں کی بھر مار ہے تو شفا کہاں سے ملے گا۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سرکاری ڈاکٹروں کو پرائیوٹ کلنکوں میں نہیں بیٹھنا ہو گا لیکن عدالتی حکم کو بھی منوانے میں حکومت ناکام ہوگیا ہے عدالتی حکم یا فیصلوں کو عمل کروانا حکومت کا کام ہے لیکن وفاقی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے