|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2020

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹرحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ حکمران جتنی بڑھکیں مار رہے ہیں اتنی انکی حیثیت نہیں ماضی میں بھی بہت سے بلند بانگ دعوے کیے تھے آج دم دباکے بھاگ رہے ہیں اپوزیشن جماعتوں کااتحاد نااہل سلیکٹڈ کے خلاف نہیں بلکہ انکے سلیکٹرز کے خلاف ہیں جمہوریت کی بالادستی اور عوامی حق راہی دہی کے حصول کے لئے جمعیت علمااسلام نے آج جو کردار اداکیا۔

وہ تاریخ کا سنہرا باب رہے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ مسجد فاروق اعظم بیرون مستی گیٹ لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جمعیت علما اسلام ضلع لاہور کے سر پرست حافظ محمود اشرف ضلعی رہنما قاری مقبول احمد چترالی حافظ فہیم الدین امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور جناب محمد افضل خان مولانا سلیم اللہ قادری مولانا حنیف الحق ترجمان جمعیت علما اسلام سٹی لاہور مولانا منظور الحسن چترالی و دیگر ضلعی رہنما بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ چوروں کی جھرمٹ میں بیٹھا علی بابا چالیس چوروں کا سربراہ دوسروں کو چور کہہ کر اپنی چوری چھپانے کی ناکام کوشش کررہاہیں۔

انکے دائیں بائیں بیٹھے چور گزشتہ کء عشروں سے ملک لوٹ رہے ہیں مگر ملک کے بااثر قوتوں کی صحبت اور دست شفقت سے آج وہ فرشتے ٹہرے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بازار زبان نے سیاست سے شائستگی اور اخلاقیات کا جنازہ نکالا۔انہوں نے کہا کہ حکمران جتنی بڑھکیں مار رہے ہیں اتنی انکی حیثیت نہیں ماضی میں بھی بہت سے بلند بانگ دعوے کیے تھے آج دم دباکے بھاگ رہے ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں کااتحاد نااہل سلیکٹڈ کے خلاف نہیں بلکہ انکے سلیکٹرز کے خلاف ہیں جمہوریت کی بالادستی اور عوامی حق راہی دہی کے حصول کے لئے جمعیت علمااسلام نے آج جو کردار اداکیاوہ تاریخ کا سنہرا باب رہے گا۔