|

وقتِ اشاعت :   May 6 – 2024

اسلام آباد: سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ وہ گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کےلیے تیار ہیں۔

 انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ اگر انہیں گندم تحقیقات کمیٹی نے بلایا تو ضرور جائیں گے، ان کی حکومت نے گندم درآمد کرنے کا کوئی نیا قانون منظور نہیں کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے گندم درآمد کرنے کی ذمہ داری تحریک انصاف کی حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو گندم کی درآمد کی اجازت دینے کا ایس آر او پی ٹی آئی حکومت نے جاری کیا تھا۔

سابق نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہی ایس آر او 2 سال تک پی ٹی آئی حکومت میں اور 16 ماہ تک پی ڈی ایم حکومت اور آج کی حکومت میں بھی لاگو ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *