|

وقتِ اشاعت :   October 6 – 2020

کوئٹہ: گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ تعلیم ہر قسم کی ترقی کی بنیاد ہے اور قوموں کی ترقی اور عروج کا راز بھی تعلیم ہی میں مضمر ہے. ڈسٹرکٹ قلعہ سیف اللہ کے نوجوانوں میں تعلیم اور کھیل کے حوالے سے صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں مگر ضروری سہولیات اور مواقعوں کی عدم دستیابی کے سبب نوجوان اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سے قاصر ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نوابزادہ شریف جوگیزئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر شیخ نصیب اللہ مندوخیل اور نوابزاد امین جوگیزئی بھی موجود تھے.گورنر یاسین زئی نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ عوامی نمائندوں، سیاسی رہنماؤں اور سماجی خدمتگاروں کا بھی قومی فریضہ بنتا ہے کہ وہ تعلیم سے محروم بچوں اور بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے، معیار تعلیم کو بلند کرنے اور پرامن تعلیمی ماحول کو فروغ دینے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

وفد نے گورنر بلوچستان کو قلعہ سیف اللہ کے عوام کو تعلیم، صحت اور صاف پانی کے حوالے سے درپیش مسائل، سکولوں اور کالجوں میں اساتذہ کی کمی کے حوالے سے سے اگاء کیا۔ گورنر بلوچستان نے انکے مسائل اور مشکلات کو غور سے سنا اور ان کے پائیدار حل ڈھونڈنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔