|

وقتِ اشاعت :   October 7 – 2020

کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو پھانسی،قیدوبند کی صعوبتیں کبھی مقاصدکے حصول کا راستہ نہیں روک سکیں،مقدمات، جیل اپوزیشن کیلئے آزمودہ ہیں مگریہ حقیقت تاریخ بتاتی ہے کہ اس کے بعدکوئی حکومت ٹھرنہ سکی،صرف انصاف و آئین پرکاربندرہ کرملک کو مضبوط،مستحکم کیا جاسکتا ہے۔

یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ ماضی کے مشرقی پاکستان و تین صوبوں کی قیادت غداری کے تمغے سینے پر سجائے اللہ کو پیارے ہوگئی موجودہ حکومت نے اب تین مرتبہ وزیراعظم و ملک کو ایٹمی قوت بنانے والے میاں نواز شریف اوردیگر پنجاب کی قیادت بھی غداری کی صف میں شامل کردی ہے اب سیاستدان محب وطن نہیں بھی رہے انہوں نے کہا کہ حکومتوں کے مخالفین کے خلاف ہتھکنڈے یکساں ہیں حکومتوں نے ہمیشہ اپنا تھوکا چاٹناہے۔

اگرتلہ سازش کیس،حیدرآباد ٹریبونل،سیاسی رہنماؤں کو پھانسی،قیدوبند کی صعوبتیں کبھی مقاصدکے حصول کا راستہ نہیں روک سکیں ایف آئی آر، جیل اپوزیشن کیلئے آزمودہ ہیں مگریہ حقیقت تاریخ بتاتی ہے کہ اس کے بعدکوئی حکومت ٹھرنہ سکی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدات کوخطرہ اور نہ ہی کسی کو زمین کی ضرورت،بھارت کوکشمیر تحفے میں دینے کے بعددشمن سے نہیں اب دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے شخصی مفادات اور مصنوعی حکومت،عدلیہ و انتظامیہ ملک کو کھوکھلاکردیں گے صرف انصاف و آئین پرکاربندرہ کرملک کو مضبوط،مستحکم کیا جاسکتا ہے۔