|

وقتِ اشاعت :   October 7 – 2020

راولپنڈی: مری پولیس نے 13 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں درخواست گزارنے بتایا کہ ملزم شاہ زیب نے بہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ اس کا ساتھی ویڈیو بناتا رہا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزم اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔