اسلام آباد: پاکستان اسپورٹس بورڈ میں گریڈ 19 کے افسرمحمد شاہد الاسلام کی تعیناتی کو غیرقانونی قرار دے دیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسپورٹس بورڈ میں تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) شاہد الاسلام کوعہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے 18 اکتوبر 2013 کے شاہد الاسلام کی پروموشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔ شاہد الاسلام کی بطور ڈپٹی ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ تعیناتی کو چیلنج کیا گیا تھا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ شاہد الاسلام کے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ کے دوران کیے گئے فیصلے برقرار رہیں گے۔
گزشتہ ماہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے بھرتی کیے گئے ملامین کی پاکستان اسپورٹس بورڈ میں تعیناتیوں کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔ عدالت نے گریڈ ایک سے 19 تک 10 ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم دیا تھا۔