|

وقتِ اشاعت :   October 18 – 2020

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ باہمی سیریز اگلے چار سال تک نہیں ہوسکتی، بھارت سے کرکٹ ہمارے اختیار میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2021ء میں بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا جاری کرنے کی ذمے داری بھارت کی ہے۔

 

وسیم خان کا کہنا تھا کہ اُمید ہے کہ بھارت پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا جاری کرے گا، جنوری میں اس کا علم ہوجائے گا۔