|

وقتِ اشاعت :   November 4 – 2020

کوئٹہ: تربت میں دو ماہ قبل قتل کی گئی مصورہ اور صحافی شاہینہ شاہین بلوچ کے قتل کے کیس میں پیش رفت مقدمہ میں نامزد ایک ملزم صمید سعید کوگرفتار کرلیا گیاپولیس کے مطابق مرکزی ملزم محراب گچکی کی جلد گرفتاری متوقع ہے۔ایس پی کیچ نجیب پندرانی کے مطابق شاہینہ بلوچ کی والدہ کی مدعیت میں شاہینہ بلوچ کے شوہر محراب گچکی اور ان کے دوست صمیدسعید کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا تھا۔

ملزم صمید سعید ضمانت پر تھا آج سیشن جج تربت رفیق لانگو کی عدالت میں پیش ہوا ملزم کی ضمانت مسترد ہونے پر انہیں عدالت سے گرفتارکیاگیا جبکہ مرکزی ملزم محراب گچکی تاحال فرار ہے گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں اور جلد گرفتاری کی توقع ہے،تربت سے تعلق رکھنے والی مصورہ اور صحافی شاہینہ شاہین بلوچ کو دو ماہ قبل 5ستمبر کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا تھا۔