|

وقتِ اشاعت :   November 8 – 2020

پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیارے میں بٹیر لانے والے مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق ایک مسافر اپنی جیب میں بٹیر ڈال کرطیارے میں لے آیا اور دوران پرواز اس سے کھیلنا بھی شروع کردیا۔

حکام کے مطابق فضائی  میزبان نےجب مسافر سے بٹیرلانے سے متعلق سوال کیا تو وہ الٹا فضائی میزبان پر غصہ کرنے لگا۔

طیارہ پشاور پہنچنے پر پائلٹ نے ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس(اے ایس ایف) کو طلب کرلیا،جنہوں نے مسافر کو بٹیر سمیت حراست میں لے لیا۔

 ائیرپورٹ حکام کے مطابق تحریری معذرت کے بعد بٹیرکو قبضے میں لےکر مسافر کو رہاکردیاگیا ہے۔