|

وقتِ اشاعت :   November 14 – 2020

زشتہ دنوں ارشد وحید چوہدری میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

دوران علاج طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا جہاں آج وہ دارفانی سے کوچ کرگئے۔

ارشد وحید چوہدری جیو نیوز کے سینیئر رپورٹر تھے اور وہ پروگرام ’جیو پارلیمنٹ‘  کے اینکر بھی تھے جبکہ وہ پارلیمنٹ سے عوام کو خبروں کی آگاہی فراہم کرتے تھے۔

ارشد وحید چوہدری نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نائب صدر بھی تھے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی سینیئر صحافی ارشد وحید کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔