کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے پلے آف مرحلہ کا آغاز آج کراچی سے ہو گا۔
پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں پہلے کوالیفائر میں تین بجے مد مقابل ہوں گی جب کہ رات آٹھ بجے لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ایلیمنٹر ون میں آمنے سامنے آئیں گی۔
تمام ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہیں۔ ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں انگلش کرکٹرایڈم لیتھ ، جوئے ڈینلی اور روی بوپارہ جبکہ جنوبی افریقہ کے اسٹارلیگ اسپنر سےعمران طاہر اور پی ایس یل 5 کے سنچری میکررائیلی روسو شامل ہیں۔
ان کے علاوہ ملتان سلطانز کو مقامی کھلاڑیوں میں بوم بوم شاہدآفریدی کے ساتھ کپتان شان مسعود اورمحمد عرفان کی خدمات حاصل ہیں۔
سر ڈین جونز کی وفات کے بعد کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کو سونپ دی گئی ہے۔
کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں انگلش استارکرکٹر ایلکس ہیلز ،جنوبی افریقی کھلاڑی کیمرون ڈیلپورٹ اوروائن پارنیل جبکہ ویسٹ انڈین کھلاڑی چیڈوک والٹن اورروتھرفورڈ شامل ہیں۔
مقامی پلیئرز میں پاکستان ٹیم کے تینوں فامیٹ کے کپتان بابراعظم، عماد وسیم اوراسٹار فاسٹ باؤلر محمد عامر کی خدمات حاصل ہیں۔
لاہور قلندز کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں اسٹارآسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک کے علاوہ بنگلادیش کے تمیم اقبال،جنوبی افریقی کھلاڑی ڈیوڈ ویزے اور ڈین ویلاز جبکہ انگلش کرکٹرسمت پٹیل شامل ہیں۔
پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں ویسٹ انڈین کرکٹر کارلوس برتھ ویٹ ،جنوبی افریقی کرکٹرفاف ڈو پلیسی اورفاسٹ باؤلر ہارڈس ویلجوئن اور انگلش باؤلر ثاقب محمود کو شامل کیا گیا ہے۔
ہفتے کے روز شیڈول دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ایلیمنٹر 1 میں مدمقابل آئیں گی جب کہ کوالیفائر ہارنے والی ٹیم ایلیمنٹر 1 کی فاتح ٹیم کے ساتھ اتوار کو ایلیمنٹر 2 میں مدمقابل آئے گی۔
مجموعی طورپرکراچی میں 4 میچزکھیلےجائیں گے جب کہ پاکستان سپرلیگ سیزن فائیو کا فائنل 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔