|

وقتِ اشاعت :   November 15 – 2020

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 43 لاکھ 44 ہزار 494 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 13 لاکھ 18 ہزار 452 ہو گئیں۔

 

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 51 لاکھ 47 ہزار 742 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 98 ہزار 155 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 78 لاکھ 78 ہزار 300 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 51 ہزار 256 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 12 لاکھ 26 ہزار 218 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 40 لاکھ 83 ہزار 931 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 20 ہزار 415 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 68 لاکھ 91 ہزار 31 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 29 ہزار 674 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 88 لاکھ 14 ہزار 902 ہو گئی۔

 

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 65 ہزار 673 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 58 لاکھ 48 ہزار 959 تک جا پہنچی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 44 ہزار 246 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 19 لاکھ 54 ہزار 599 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 32 ہزار 834 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 19 لاکھ 3 ہزار 253 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 40 ہزار 769 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 14 لاکھ 92 ہزار 608 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 51 ہزار 766 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 13 لاکھ 44 ہزار 356 ہو چکے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 35 ہزار 307 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 13 لاکھ 4 ہزار 846 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 33 ہزار 829 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 11 لاکھ 91 ہزار 4 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے اموات میں اضافے کے ساتھ اٹلی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 44 ہزار 683 ہو گئی جبکہ کیسز 11 لاکھ 44 ہزار 552 ہو گئے۔