|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2020

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور علاقے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف  اور امریکی ناظم الامور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں افغان امن عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  امریکی ناظم الاموراینجلا ایگلر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کےکردار کو سراہتے ہوئےکہاکہ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔

آئی ایس پی آرکاکہنا ہے کہ امریکی ناظم الامور نے افغان امن عمل میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔