|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2020

لاہور: تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ پر پابندی لگ سکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے حکومت گرانے کی بات غیر آئینی ہے۔ غیر آئینی طریقے سے حکومت گرانے کی باتیں معمولی نہیں ہیں، یہ بات ان کی جماعت پر پابندی عائد کر دیے جانے تک جا سکتی ہے۔ یاد رہے کہ مریم نواز نے کچھ روز قبل ایک جلسے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو سکتی ہے۔

لیکن پہلے تحریک انصاف کی حکومت کو گھر بھیجا جائے۔ مریم نواز کے اس بیان پر قانونی ماہرین اور تجزیہ کاروں کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا کہ مریم نواز آئین کیخلاف بات کر رہی ہیں۔مریم بتائیں کہ وہ کس قانون کے تحت اسٹیبلیشمنٹ سے حکومت کو گھر بھیجنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔