|

وقتِ اشاعت :   November 23 – 2020

کوئٹہ: جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما سنیٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ این آر او زدہ چہروں پر مشتمل حکومت دوسروں کو کیا این آر او دے گی آج اپوزیشن نہیں حکومت این آر او کی بھیک مانگ رہی ہیں حکومتی وزرا کی اپوزیشن کے کامیاب جلسوں کے بعد چیخ و پکار سے اندازہ ہو رہا ہے کہ تیر ٹھیک نشانے پر جالگا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہری پور میں جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر حضرت مولانا اللہ وسایا اور دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ یہ کرونا وائیرس بھی عجیب ہے۔

حکومت اور حکومتی جلسوں سے نہیں جبکہ اپوزیشن کی جلسوں سے پھلتی ہیں کرونا کے پیچھے چھپنے والے حکمران ذرا یہ بتائیں کہ حکومتی پروگراموں میں کرونا وائرس نہیں جبکہ اپوزیشن کے جلسوں میں کرونا وائرس کا خطرہ کیوں زیادہ ہوتا ہے ان کی پیٹ کے مروڑ کا ہمیں اندازہ ہے کہ انہیں مروڑ کس چیز سے ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت این آر او این آر او کی جو رٹ لگا رہی ہیں۔

وہ بتائیں کہ سیاسی جماعتوں کے بگوڑے اور تاریخی لوٹے کس بنیاد پر حکومت کا حصہ ہے کیا انہیں این آر او نہیں دی گئی کل تک جن کو چپڑاسی رکھنا برداشت نہیں تھا آج انہیں وزارت کے قلمدان سے نوازا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت جھوٹ اور وعدہ خلافی کو یوٹرن کا نام دے رہی ہیں وعدہ خلاف اور جھوٹوں کے حکومت مزید برداشت نہیں کریں گے۔